October 23, 2019

نوہیرا شیخ بیلاری پولیس کی تحویل میں!

بنگلور – 10 جولائی ( اردو لیکس)  زائد منافع کا لالچ دیتے ہوئے عوام سے کروڑوں روپے وصول کرکے دھوکہ دہی کے مقدمہ کا سامنا کررہی ہیرا گروپ کی چیرپرسن نوہیرا شیخ کو کرناٹک کی بیلاری پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ذرائع کے مطابق نوہیرا شیخ کے خلاف کئی ریاستوں میں دھوکہ دہی کے مقدمات درج ہوئے ہیں ایک کیس کے سلسلے میں بیلاری پولیس نے حیدرآباد کی نامپلی کورٹ سے پٹی وارنٹ حاصل کرتے ہوئے چنچل گوڑہ میں مقید نوہیرا شیخ کو حراست میں لیتے ہوئے بیلاری منتقل کردیا ۔بتایا گیا ہے تحویل میں لینے سے قبل بیلاری پولیس نے نوہیرا شیخ کو حیدرآباد کے عثمانیہ ہاسپٹل میں طبی معائنے کرواے ۔

Post source : Urduleaks news network