October 23, 2019

بچوں کے ساتھ جنسی جرائم پرسزائے موت

بچوں کے ساتھ جنسی جرائم پرسزائے موت

نئی دہلی 10 جولائی (اردولیکس) مرکزی کابینہ نے جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ سے متعلق پوکسو ایکٹ 2012 میں ترمیم کومنظوری دے دی۔ اس ترمیم کے تحت بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمین کو سزائے موت کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئے کابینہ کے اجلاس میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے میڈیا کو بتایا کہ 14 سال تک کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے وحشیانہ جرائم کے قصورواروں کو موت کی سزا دینے کے لئے پوکسو ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس ایکٹ کے تحت بچوں کی فحش تصویر کشی (چائلڈ پورنوگرافی) پر بھی زبردست جرمانہ اور سزاہوگی۔

Post source : Urduleaks news network