July 17, 2019

کاماریڈی میں عازمین حج کا اجتماع۔کاماریڈی، نظام آباد، سرسلہ، میدک کے عازمین حج سے شرکت کی گذارش

کاماریڈی میں عازمین حج کا اجتماع۔کاماریڈی، نظام آباد، سرسلہ، میدک کے عازمین حج سے شرکت کی گذارش

کاماریڈی 10 جولائی (اردولیکس) محمد جاوید علی ناٸب صدر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی میر مبشر علی عامر آرگناٸزر کی اطلاع کے بموجب 2019ء حج کو جانے والے عازمین کا تربیتی اجتماع انشاء اللہ 10/ذی قعدہ 1440ھ مطابق 14/جولاٸی 2019ء بروز یکشنبہ صبح 10 بجے تا نماز ظہر SR گارڈن فنکشن ہال اولڈ نیشنل ہائی وے 7 کاماریڈی میں بصدارت عمید العلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی مدظلہ صدر جمعیة علماء ہند تلنگانہ و آندھرا انشاء اللہ منعقد ہوگا۔
جس میں ریاست کے ممتاز عالم دین مقرر شیرین بیان حضرت مولانا سید مظہر قاسمی صاحب نقشبندی مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ)
عمرہ و حج کے مناسک و زیارت مدینہ منورہ پر تربیتی بیان فرمائیں گے۔ حافظ محمد لٸیق احمد خان صاحب (رکن حج کمیٹی حیدرآباد) محترم مولانا مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری میدک، محترم مولانا منظور عالم صاحب مظاہری کاماریڈی، مفتی محمد جمشید صاحب پٹلم، حافظ محمود صاحب چلرگی، مفتی عمر بن عیسیٰ قاسمی، حافظ عبدالعلیم فاروقی صاحب بچکندہ، حافظ عبدالرحیم صاحب بچکندہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائیں گے۔ نظامت کے فرائض محترم مولانا مفتی محمد عمران خان قاسمی صاحب انجام دیں گے۔حافظ محمد یوسف علی حلیمی، انور الحاج سید عظمت علی، الحاج محمد عبدالواجد علی، محمد ماجد اللہ، مرزا حفیظ بیگ، الحاج مقصود احمد خان ایڈوکیٹ، محمد سلیم الدین، محمد فیروز الدین، محمد حنیف، محمد ماجد علی خان نے ضلع کاماریڈی، نظام آباد، میدک اور سرسلہ کے عازمین حج سے شرکت کی پرخلوص گذارش کی ہے۔
نوٹ: خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم رہے گا مزید تفصیلات و رابطہ کے لئےحافظ محمد فہیم الدین منیری (صدر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی) 9032187864
الحاج شیخ محبوب صاحب (معتمد حج سوسائٹی کاماریڈی) 9908305786 سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

Post source : press note