July 16, 2019

خانہ پورمیں دن دہاڑے سرقہ کی واردات

خانہ پورمیں دن دہاڑے سرقہ کی واردات

خانہ پور 10 جولائی (اردولیکس) ضلع نرمل کے خانہ پورمیں دن دہاڑے سرقہ کی واردات پیش آئی۔ محلہ شانتی نگرکے رہنے والے تلگو روزنامہ جنم ساکشی کے رپورٹربی شیکھرکے مکان سے سارقین نے دن دہاڑے قفل شکنی کے زریعہ ایک لاکھ روپئے نقد رقم اور 11 تولہ وزنی طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا۔ سارقین سی سی ٹی وی کیمروں سے بچنے کیلئے ڈی وی آربھی ساتھ لے گئے۔ ڈی ایس پی نرمل اوپیندرریڈی نے خانہ پورپہنچکرمقام واردات کا معائنہ کیا اس موقع پر کے سرینواس سرکل انسپکٹر خانہ پور، جی پرساد سب انسپکٹر خانہ پوراوردیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ جاریہ ماہ خانہ پورمیں سرقہ کی متعدد وارداتیں پیش آچکی ہیں جس کی وجہہ سے مقامی افراد میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

Post source : Urduleaks news network