July 16, 2019

اب 11 دنوں میں ملے گا پاسپورٹ

اب 11 دنوں میں ملے گا پاسپورٹ
Photo Credit To File

نیی دہلی 10 جولائی (اردولیکس)پاسپورٹ کیلئے اب لوگوں کو طویل عرصے تک انتظار کرنا نہیں پڑے گا۔ مرکزی مملکتی وزیر خارجہ برائے وزیر خارجہ  وی مرلی دھرن نے لوک سبھا میں بتایا کہ پاسپورٹ عام حالات میں 11 دن کے اندر جاری کیا جائے گا۔ کانگریس کے رکن منیش تیواری نے پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنے والے لوگوں کا مسئلہ اٹھایا جس کے جواب میں وزیر نے یہ بات بتائی۔

Post source : urduleaks news network