October 23, 2019

کورٹلہ ٹاون میں جھاڑیوں سے نومولود بچہ برآمد

کورٹلہ – 11 جولائی ( اردو لیکس)  جگتیال ضلع کے کورٹلہ ٹاون میں آج ایک نومولود بچہ جھاڑیوں سے برامد ہوا ۔جھانسی روڈ پر واقع جھاڑیوں سے بچہ کے رونے کی آواز سن کر مقامی افراد جھاڑیوں کی تلاشی لی اس دوران انھیں چند گھنٹے قبل پیدا ہونے والا ایک بچہ دکھائی دیا ۔مقامی افراد نے بچہ کو وہاں سے نکال کر پولیس کو اطلاع دی اور بچہ کو سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔بتایا گیا ہے بچہ مکمل طور پر صحت مند ہے نامعلوم افراد نے اسے جھاڑیوں میں رکھ کر فرار ہوگئے ۔پولیس بچہ چھوڑ کر فرار ہونے والوں کی تلاش کررہی ہے 10 دن قبل یعنی یکم جولائی کو بھی رائیکل منڈل میں ایک نومولود بچہ کی نعش جھاڑیوں میں ملی تھی۔چرلہ کنڈاپور گاوں کے مضافات میں مقامی افراد نے جھاڑیوں میں نومولود بچہ کی نعش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی اس طرح دس دن میں نومولود بچہ کو جھاڑیوں میں پھینکنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے 

Post source : urduleaks news network