October 23, 2019

ضلع حج سوسائٹی عادل آبادکےزیراہتمام13/جولائی کو عازمین حج کاتیسرا تربیتی کیمپ – مولانامظہرقاسمی نقشبندی ماسٹرٹرینرکورٹلہ ہونگےمہمان خصوصی

عادل آباد11/جولائی(اردو لیکس)صدرضلع حج سوسائٹی و سینئرصحافی عادل آبادجناب شاہداحمدتوکل کی اطلاع کےبموجب متحدہ ضلع عادل آبادکاتیسراتربیتی کیمپ برائےعازمین حج2019بتاریخ13/جولائی بروزہفتہ بوقت صبح10بجےتاشام5بجےتک بمقام سنٹرل گارڈن عادل آباد میں منعقدکیاجارہاہے۔جسکوالحاج مولانامظہرقاسمی نقشبندی ماسٹرٹرینرکورٹلہ حج وعمرہ کی تربیت دیتےہوئےحج کےارکان پرتفصیلی روشنی ڈالینگے۔اس تربیتی کیمپ کی صدارت امتیازخان لالہ رکن ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ کرینگے۔خانگی ٹورس و ٹراویلس سےجانےوالےعازمین حج بھی اس کیمپ میں شرکت کرسکتےہیں۔نائب صدر حج سوسائٹی الحاج لطیف احمدخان؛معتمدعبدالحسیب؛خازن الحاج محمدآصف الدین؛نائب معتمدمحمد عبدالشاہد؛اراکین ڈاکٹراطہرشریف؛ظفی اللہ خان؛محمدفاروق؛محمدمحسن؛محمداعجاز؛سیدابرارالدین نےمتحدہ ضلع عادل آباد؛نرمل؛منچریال؛آصف آبادکےعازمین حج مردوخواتین سےخواہش کی کہ وہ وقت مقررہ پراس تربیتی کیمپ میں شرکت کرتےہوئےاستفادہ حاصل کریں۔مزیدتفصیلات کیلئےرابطہ نمبرات9394354477/9849214764

Post source : Urduleaks news network