July 17, 2019

تلگو دیشم پارٹی بی جے پی میں ضم ہو جائے گی!

تلگو دیشم پارٹی بی جے پی میں ضم ہو جائے گی!

 اننت پور -11 جولائی ( اردو لیکس)  تلگو دیشم پارٹی کے سابق رکن اسمبلی جے سی پربھاکرریڈی نے  یہ سنسنی خیز بیان دیا ہے کہ پارٹی کو جلد ہی بی جے پی میں ضم کیا جایے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کے ساتھ ملکر کام کرے گی۔ انہوں نے ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں یہ حساس تبصرہ کیاا۔ جے سی پربھاکر ریڈی کے مطابق سیاست میں کوئی مستقل دشمن یا دشمن نہیں ہوتا۔ان کے اس بیان کے بعد سیاسی جماعتوں میں ہلچل مچ گئی۔ ان کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  تلگو دیشم کے کاگذار سکریٹری آر وینکٹ سربیا میں کہا کہ تلگودیشم کو بی جے پی میں  شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پربھاکر ریڈی پارٹی کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے بیانات دینے سے احتیاط کریں۔

Post source : urduleaks