October 23, 2019

بدعنوان خاتون تحصیلدار گرفتار – بھاری مقدار میں رقم سونا ضبط

حیدرآباد -11 جولائی ( اردو لیکس)  تلنگانہ میں ایک خاتون تحصیلدار کو آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے اور بدعنوانیوں کے معاملات میں ملوث ہونے کے الزام میں اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے گرفتار کرلیا ہے اور خاتون تحصیلدار سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے رنگاریڈی ضلع کے کیشم پیٹ منڈل کی تحصیلدار لاونیا کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک سرکاری پروگرام میں مصروف تھی ۔گزشتہ روز کیشم پیٹ مندل ریوینیو آفیس میں اے سی بی کے عہدیداروں نے ایک وی آر او کو 4 لاکھ روپے ایک کسان سے رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا بتایا گیا ہے کہ اس معاملے میں تحصیلدار لاونیا کا ہاتھ ہے اسی کی ایماء پر وی آر او نے رشوت لی تھی کسان کو اس کی زمین کے حقوق کے دستاویز آن لائن کرنے کے لئے لاونیا نے 8 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی اور پیشگی کے طور پر 4 لاکھ دیتے وقت پکڑے گئے ۔لاونیا کی بدعنوانی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد حیدرآباد کے حمایت نگر میں واقع اس کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے 93 لاکھ نقد رقم اور 400 گرام سونا ضبط کرلیا ۔

Post source : urduleaks news network