October 23, 2019

مانو کے فاصلاتی کورسز میں داخلے جاری

مانو کے فاصلاتی کورسز میں داخلے جاری

حیدرآباد، 11 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسز میں داخلے کا عمل جاری ہے۔ اردو داں طبقہ بالخصوص لڑکیوں کے لیے گھر بیٹھے اعلیٰ تعلیم کے حصول کا بہترین موقع ہے۔ ڈاکٹر عمر فاروق اعظم، مانو سب ریجنل سنٹر، حیدرآباد کے اسسٹنٹ ریجنل ڈائرکٹر بموجب اردو یونیورسٹی فاصلاتی نظام کے تحت پوسٹ گریجویٹ سطح پر ایم اے اردو، عربی، ہندی، انگریزی، تاریخ اور اسلامیات کورسز پیش کر رہی ہے اور انڈر گریجویٹ سطح پر بی اے، بی کام، بی ایس سی لائف سائنس اور بی ایس سی فزیکل سائنس دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز بھی ہیں۔ داخلہ آن لائن دیئے جارہے ہیں۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر موجود ایڈمیشن پورٹل میں داخلے سے متعلق معلومات دستیاب ہیں۔ مدرسہ کے فارغین جو ای پراسپکٹس میں دیئے گئے انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کے مساوی امتحان پاس کرچکے ہیں، انہیں بھی مختلف کورسز میں داخلے کا موقع ہے۔ داخلہ کے لیے آن لائن درخواست کی آخری تاریخ یکم اگست 2019 ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے مانو سب ریجنل سنٹر، بی ایس این ایل بلڈنگ، چارمینار، حیدرآباد کے فون نمبر 040-24526656 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Post source : Press release