October 23, 2019

میری بیٹی کی شادی کب اورکہاں ؟ بالی ووڈ ویلن شکتی کپور

ممبئی 11 جولائی (اردولیکس) بالی ووڈ اسٹارونامورہندی فلموں کے ویلن شکتی کپورکی بیٹی شردھا کپورکی اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کی افواہوں کے درمیان شکتی کپورنےمیڈیا کو اپنے انداز میں جواب دے کرلاجواب کردیا۔ اس دوران نیشنل میڈیا کی جانب سے یہ خبرنشرکی گئی۔ شکتی کپورسے میڈیا نے اس سلسلے میں سوال کیا توشکتی کپورنے جو جواب دیا اسے سن کرمیڈیا کے نمائندہ لاجواب ہوگئے۔ جب شکتی کپورسے اس تعلق سے سوال کیا گیا تو انھوں نے خود الٹا سوالات کی بوچھارکردی۔ انھوں نے میڈیا سے پوچھا کہ کیا میری بیٹی شادی کی ہورہی ہے؟کیا یہ بات سچ ہے؟ کب اورکہاں؟ مجھے نہیں معلوم برائے مہربانی مجھے شادی میں ضرور بلائیے۔ ان کے اس جواب پرمیڈیا کے نمائندہ حیرت زدہ رہ گئے بعد ازاں انھوں نے اپنی بیٹی کی شادی کی خبروں کی تردید کی۔

Post source : Urduleaks news network