October 23, 2019

بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کا رجسٹریشن

بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کا رجسٹریشن

نئی دہلی11؍(پی آئی بی) جولائی خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ بچوں کے نظام انصاف (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ)ایکٹ (جے جے ایکٹ)، 2015 کے تحت ایک مرکزی نظام ۔ بچوں کو گود لینے کے وسائل معلومات اور رہنمائی نظام (سی اے آر آئی این جی ایس) کے ذریعہ بچوں کو گود لیا جاتا ہے، جس کے لئے پوری کارروائی سینٹرل اڈوپشن ریسورس اتھارٹی (سی اے آر اے) کے ذریعہ انجام دی جاتی ہے۔ سی اے آر آئی این جی ایس کے مطابق 3664 بچے مخصوص گود لینے کی ایجنسیوں (ایس اے اے ) اور چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشن (سی سی آئی) میں قانونی طور پر گود لینے کے لئے موجود ہیں، جبکہ گود لینے کے لئے 25,265 امکانی والدین نے گود لینے کے لئے خود کو درج رجسٹرڈ کرایا ہے۔جے جے ایکٹ 2015 کے التزامات کے مطابق گود لینے کے لئے سی اے آر اے میں رجسٹرڈ کرانے کی ضرورت نہیں ہوتی، تاہم جے جے ایکٹ 2015 کی دفعہ 41 کے تحت تمام سی سی آئی گھریلو بچے جنہیں دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت ہے، ان کے بارے میں ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹرڈ کروانا ہوگا۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ پیش کردہ رپورٹ کے مطابق 8 جنوری 2019 کو جے جے ایکٹ 2015 کے تحت ملک میں 7909 سی سی آئی درج رجسٹرڈ تھے۔اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام رجسٹرڈ سی سی آئی یتیم خانہ؍ چھوڑ دیے گئے؍سرینڈرڈ بچوں کو ایس اے اے کے ساتھ منسلک ہوں۔ خاتون اور بچوں کی ترقی کی وزارت اس سلسلے میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو وقتاً فوقتاً مشاورت جاری کرتی رہتی ہے۔

Post source : pib