October 23, 2019

جئے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار،مدرسہ کے طلباء پرحملہ

نئی دہلی 12 جولائی (اردولیکس) ریاست اترپردیش کے اناومیں جئے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکارپرمدرسہ کے کم عمر طلباء پرحملہ کیا گیا۔ مدرسہ کے ذمہ داروں نے بتایا کہ طلباء جن کی عمر 12 تا 14 سال کے درمیان ہے ،جی آئی جی میدان کے پاس کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اچانک وہاں 4 نوجوان پہنچ گئے۔ نوجوانوں نے طلباء سے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کو کہا طلباء نے انکارکردیا جس پرنوجوانوں نے ان بچوں پرکرکٹ بیاٹ اورپتھروں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں طلباء زخمی ہوگئے۔ نوجوانوں نے ان کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔ اس واقعہ کی شکایت پولیس سے کردی گئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کرلیا۔ معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوربجرنگ دل سے وابستہ ہیں سوشیل میڈیا کے اسٹیٹس میں انھوں نے خود کا تعلق اس تنظیم سے بتایا ہے۔ اس حملہ کے بعد سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے۔

Post source : urduleaks news network