August 19, 2019

گنٹور ضلع میں ایک مدرس کی شرمناک حرکت!

گنٹور ضلع میں ایک مدرس کی شرمناک حرکت!

گنٹور -13 جولائی ( اردو لیکس)  آندھراپردیش میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک مدرس کو اس کی بیوی اور مقامی مسلمانوں نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ ایک مکان میں پکڑ لیا ۔یہ واقعہ گنٹور ضلع کے داچے پلی میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق داچے پلی کے ایک مدرسہ کا مدرس جس کا نام ستار بتایا گیا اور وہ تین بچوں کا باپ بھی ہے، کو اس کی بیوی اور متاثرہ لڑکی کے رشتہ داروں نے مقامی افراد کے تعاون سے ایک مکان سے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔مکان کے سامنے کافی دیر احتجاج کیا گیا ۔پولیس بھی وہاں پہنچ گئی ۔پولیس نے احتجاجیوں کو سمجھا بجھا کر خاموش کردیا اور ستار کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ پکڑے جانے کے بعد ستار نے بتایا کہ اس نے لڑکی سے نکاح کرلیا ہے ۔

Post source : urduleaks news network