July 16, 2019

جامعیہ ملیہ اسلامیہ ریزیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی سے 102طلبہ یو پی ایس سی پریلمس امتحان میں کامیاب

جامعیہ ملیہ اسلامیہ ریزیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی سے 102طلبہ یو پی ایس سی پریلمس امتحان میں کامیاب

 

دہلی ۔ 14 جولائی ( پریس ریلیز) جامعیہ ملیہ اسلامیہ کی ریزیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی سے سول سروسز کی تیاری کررہے 102 طلبہ نے یو پی ایس سی 2019 سول سروسز پریلمس ایگزام پاس کیا ہے ۔ اکیڈمی سے 200 طلبہ اس امتحان میں شامل ہوئے تھے ، جس میں سے 102 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ یعنی 50 فیصد سے زیادہ طلبہ نے یہ امتحان پاس کیا ہے ، جو کسی بھی دیگر ادارہ کے مقابلہ میں کافی بہتر ہے ۔

 

امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ مختلف مذاہب ، ذات اور شعبہ اور کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کامیابی حاصل کرنے والے یہ 102 طلبہ اب سول سروسز 2019 مینس ایگزام میں شریک ہوں گے جو 20 ستمبر 2019 کو شروع ہوگا ۔ آر سی اے ، جامعیہ ملیہ اسلامیہ اب ان طلبہ کو مینس ایگزام اور پرسنالٹی ٹیسٹ کیلئے بھی مفت میں کوچنگ کی سہولت فراہم کرے گا ۔

 

ان کے علاوہ اکیڈمی ایس سی ، ایس ٹی ، خاتون امیدوار اور اقلیتی طبقہ کے 30 دیگر نئے طلبہ کی بھی مینس اور پرسنالٹی ٹیسٹ کیلئے تیاری کروائے گا ، جنہوں نے کہیں اور سے پریلمس کیلئے تیاری کی تھی ۔ یہ طلبہ ایک ہفتہ کے اندر سی سی سی پی ایٹ دی ریٹ جے ایم آئی ڈاٹ اے سی ڈاٹ آئی ان پر مفت کوچنگ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں زیادہ معلومات جامعیہ کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 

غور طلب ہے کہ کچھ طلبہ آر سی اے جامعیہ ملیہ سے ساری کوچنگ لینے کے بعد کچھ غیر سرکاری اداروں کی اکیڈمیوں اور پرائیویٹ کوچنگ سینٹروں میں صرف ماک انٹرویو ( 30-40 منٹ ) کی پریکٹس کیلئے جاتے ہیں ۔ ایسے میں ان میں کچھ اکیڈمی یہ دعوی کرنے لگتی ہیں کہ کامیاب طلبہ نے ان کے یہاں سے کوچنگ حاصل کی تھی ۔

Post source : Urduleaks news network