July 16, 2019

تلنگانہ میں انٹر سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جاری

تلنگانہ میں انٹر سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جاری

حیدرآباد۔14 جولائی ( اردو لیکس) تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جاری کردئے گئے ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سیکرٹری اشوک نے نتائج جاری کرنے کے بعد کہا کہ انٹر سکنڈ ائیر کے نتائج جاری کیے گئے ہیں فرسٹ ائیر کے نتائج ایک ہفتہ میں جاری کئے جائیں گے ۔ سکنڈ ائیر میں  37.76 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔مجموعی طور پر سکنڈ ائیر میں 160487 طلبہ نے امتحان لکھا جن میں 60600 طلبہ کامیاب ہوئے ۔انھوں نے بتایا کہ جون میں سپلیمنٹری امتحانات منعقد ہوئے تھے 

Post source : urduleaks news network