July 17, 2019

پنجاب کابینہ سے سدھو مستعفی

پنجاب کابینہ سے سدھو مستعفی

نئی دہلی -14 جولائی ( اردو لیکس)   پنجاب کابینہ سے سابق کرکٹر نوجیت سنگھ سدھو استعفیٰ پیش کردیا ۔انہوں نے اپنے استعفیٰ کا مکتوب 10 جون کو ہی صدر کانگریس راہول گاندھی کو روانہ کیا تھا بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی امریندر سنگھ کابینہ میں وزرا کے قلمدانوں کو تبدیل کیا گیا تھا جن میں سدھو کو اہم قلمدان سے ہٹا کر غیر اہم قلمدان سونپا گیا ۔جس سے وہ کافی ناراض تھے اور انھوں نے کانگریس لیجیسلچر پارٹی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی 

Post source : Urduleaks news network