July 16, 2019

میٹرو ٹرین کے ڈور میں ہاتھ پھنسنے سے ایک شخص کی موت

میٹرو ٹرین کے ڈور میں ہاتھ پھنسنے سے ایک شخص کی موت

کولکتہ -14 جولائی ( اردو لیکس)  میٹرو ٹرین کے ڈور میں پھنس جانے کے باعث ایک معمر شخص کی موت ہوگئی ۔یہ افسوسناک واقعہ کولکتہ میں سٹی پارک میٹرو اسٹیشن میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق سجل کمار نامی 66 سالہ شخص ہفتہ کی شام سٹی پارک میٹرو اسٹیشن میں ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران ان کے ہاتھ ٹرین کے ڈور میں پھنس گئے اور وہ اندر داخل نہیں ہوسکے اس دوران ٹرین چلنا شروع ہوگئی ۔ٹرین کے ساتھ سجل کمار بھی کافی دور تک گھسیٹتے ہوئے آگے نکل گئے اور ہاتھ کٹ ہوکر پٹریوں کے پاس گر پڑے ۔جس کے باعث ان کی موت ہوگئی ۔بتایا گیا ہے کہ ٹرین کا سنسر کام نہ کرنے سے یہ حادثہ پیش آیا ۔اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے 

Post source : Urduleaks news network