August 19, 2019

اترپردیش میں مسجد کے امام پر حملہ – جئے شری رام کے نعرے لگانے کا کیا مطالبہ

اترپردیش میں مسجد کے امام پر حملہ – جئے شری رام کے نعرے لگانے کا کیا مطالبہ

لکھنو-15 جولائی ( اردو لیکس)  اترپردیش میں شرکت پسندوں نے ایک مسجد کے امام کو جائے شری رام کے نعرے لگاتے پر مجبور کیا ۔یہ واقعہ علاقہ باغ پٹ میں اتوار کو پیش آیا ۔جہاں ایک مسجد کے امام موٹر سیکل پر اپنے گاوں جا رہے تھے راستہ میں تقریبا 12 نوجوانوں نے انہیں پکڑ کر زدوکوب کیا اور ان کی داڑھی کھینچ ڈالی ۔ انہیں جے شری رام کا نعرہ لگانے مجبور کیا گیا ۔ امام پولیس میں درج کردہ شکایت میں بتایا کہ ان نوجوانوں نے ان کے ساتھ بد سلوکی کی ۔ پولیس نے تقریباً بارہ نوجوانوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے ۔ امام املق الرحمن مظفر نگر کے رہنے والے ہیں ان پر حملہ کرنے والوں میں انہیں زدوکو کرتے ہوئے داڑھی پکڑ گھسیٹا ۔ ان کے بچاو کے لئے دو افراد آئے اور نوجوان فرار ہوگئے ۔ ان نوجوانوں نے جاتے جاتے یہ بھی دھمکی دی کہ آئندہ سے یہ گاوں آئیں تو اپنی داڑھی منڈوا کر آنا ۔

Post source : urduleaks news network