December 07, 2019

مانومیں قومی تعلیمی پالیسی پر راونڈ ٹیبل مباحث

حیدرآباد۔ 15جولائی(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، یو جی سی اور ایم ایچ آرڈی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق 17جولائی 2019 کو صبح 10.00 تا 3.30 بجے دن قومی تعلیمی پالیسی 2019 کے مسودہ پر راو ¿نڈ ٹیبل مباحث کا کانفرنس ہال، ایڈمنسٹریٹیو بلڈنگ، مانو کیمپس میں انعقاد کررہی ہے۔

ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار کے بموجب پروفیسر ایوب خان، پرووائس چانسلر، مانو، پروفیسر وی سدھاکر، ممتاز ماہر تعلیم ا یفلو اور پروفیسر وی وینکیا، سابق وائس چانسلر، کرشنا یونیورسٹی مباحث کے مختلف سیشنس کی صدارت کریں گے اور مسودہ پالیسی پر اظہار خیال کریں گے جبکہ پروفیسر پی ایف رحمن، ڈائرکٹر انچارج، نظامت فاصلاتی تعلیم، پروفیسر محمد شاہد، صدر شعبہ سوشل ورک اور ڈاکٹر افروز عالم، صدر شعبہ پولیٹیکل سائنس اور ڈائرکٹر انچارج، اے سی ایس ایس ای آئی پی کنوینرس ہوں گے۔

 ”تدریسِ اساتذہ ۔ اردو بولنے والی عوام کے خصوصی حوالے سے “، ”اسکول ایجوکیشن کے تحت مساوی اور اشتمالی تعلیم “ اور ”اعلیٰ تعلیم کے تحت طلبہ کو مناسب اکتسابی ماحول اور مدد ،اوڈی ایل طلبہ کے خصوصی حوالے سے“ مباحث کے موضوعات ہےں۔مانو کے اساتذہ و طلبہ ان مباحث میں شریک رہیں گے۔ حیدرآباد کے ممتاز ماہرین تعلیم و دلچسپی رکھنے والے افراد سے بھی اس مباحث میںشرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

 

Post source : Press release