December 08, 2019

پانی کے مسئلہ پر دو خواتین کے درمیان جھگڑا – ایک کی موت

سریکاکولم -16 جولائی ( اردو لیکس)  پانی کے مسئلہ پر دو خواتین کے درمیان معمولی سے جھگڑے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی ۔یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے سریکاکولم ضلع کے سوم پیٹ ٹاون میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق پلی ویدھی علاقہ میں سرکاری اسکیم کے تحت روزانہ پینے کا پانی سربراہ کیا جاتا ہے اور علاقہ کے مکین اپنے اپنے گھڑوں کو قطار میں رکھ پانی حاصل کرتے ہیں پانی حاصل کرنے کے دوران 36 سالہ پدما اور 40 سالہ سندراماں کے درمیان جھگڑا ہوگیا ۔اور بات مار پیٹ تک پہنچ گئی اس دوران سندراماں نے پدما پر گھڑے سے سر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پدما وہیں ڈھیر ہوگئی ۔مقامی افراد نے اسے ہاسپٹل منتقل کیا تب تک پدما مر چکی تھی ۔پدما کے شوہر کی شکایت پر پولیس نے سندراماں کے خلاف قتل کا کیس درج کرلیا ہے 

Post source : urduleaks news network