December 07, 2019

حیدرآباد کے سالار جنگ میوزیم کے پاس مندر کے غیر مجاز تعمیری کاموں کو پولیس نے روک دیا

حیدرآباد-16 جولائی( اردو لیکس) حیدرآباد کےسالارجنگ میوزیم کے آوٹ گیٹ کے قریب واقع چھوٹی سے مندر کو  توسیع دینے کی کوشش کو پولیس  نے ناکام بنا دیا اور اس مقام پر تعمیری کام انجام دینے والے مزدور پولیس کی آمد کے ساتھ ہی فرار ہوگئے۔ پرانے شہر کی مصروف ترین سڑک پر پلاسٹک کا پردہ باندھ کر  فٹ پاتھ پر مندر کی حصار بندی کی سرگرمیاں انجام دی جا رہی تھیں سوشل میڈیا پر ان سرگرمیوں کے ویڈیو اور تصاویر شہر اور اضلاع میں کافی وائرل ہوئے اور پولیس کو اس کی اطلاع مل گئی جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کو روک دیا اور اس سلسلے میں استعمال کی گئی اشیاء ضبط کرلی ۔

Post source : urduleaks news network