August 19, 2019

رکن اسمبلی روشن بیگ بنگلور ایئر پورٹ پر گرفتار

رکن اسمبلی روشن بیگ بنگلور ایئر پورٹ پر گرفتار
Photo Credit To twitter

بنگلور -16 جولائی ( اردو لیکس)  کرناٹک میں آئی ایم اڈویزیری کمپنی کی جانب سے کروڑوں روپے دھوکہ دہی کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے بنگلور ایئر پورٹ سے کانگریس سے معطل شدہ رکن اسمبلی روشن بیگ کو گرفتار کرلیا ۔کمپنی کے مالک منصور خان نے اس معاملے میں روشن بیگ کو بھاری رقوم ادا کرنے کا الزام لگایا تھا جس کے پیش نظر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا ہے اس بات کی اطلاع چیف منسٹر کمارا سوامی نے اپنے ٹیوٹر پر دی ۔چیف منسٹر نے بتایا کہ بنگلور ایئر پورٹ پر روشن بیگ اور بی جے پی کے سابق چیف منسٹر یدی یورپا کے پرسنل سیکرٹری سنتوش ممبئی کے لئے روانہ ہونے کی کوشش کررہے تھے اس دوران پولیس نے بیگ کو گرفتار کرلیا جبکہ سنتوش وہاں سے فرار ہوگیا ۔انہوں نے بی جے پی پر دھوکہ بازوں کی پشت پناہی کرنے کا الزام عائد کیا ہے 

Post source : Urduleaks news network