August 19, 2019

پداپلی ٹاون میں ارشد فٹ ویر میں آگ لگنے کا بھیانک واقعہ

پداپلی ٹاون میں ارشد فٹ ویر میں آگ لگنے کا بھیانک واقعہ

استقام الدین کی رپورٹ

پداپلی-16 جولائی( اردو لیکس) پداپلی ٹاون میں مین روڈ پر واقع ارشد فٹ ویر جل کر خاکستر ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق مسجد مین روڈ پر واقع ارشد فٹ ویر جو دو سال قبل بھی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے  جل گئی تھی پیر کی رات  دوبارہ شارٹ سرکٹ  کی وجہ سے فٹ ویر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ آگ دوکان میں موجود سارے سامان کو جلا کر خاکستر کردیا،اطلاع ملنے کے۔بعد فائر عملہ پداپلی گوداوری کھنی سے پہونچا لیکن ان کے آنے تک کوئی سامان بچ نہ سکا اس کے علاوہ پولیس و برقی کا عملہ بھی مقام حادثے پر موجود تھا  آگ اتنی بھیانک تھی کہ اس پر قابو  پانے کافی دیر لگی ۔اس حادثے سے قریب میں موجود دوکانیں ایس ایس میاچنگ سنٹر کے علاوہ دیگر 5 متاثر ہوئے ہیں۔متاثرہ دوکان مالکین نے تلنگانہ حکومت سے مدد کی اپیل کی ہیں۔

Post source : urduleaks news network