December 07, 2019

ہجومی تشدد کے خلاف امریکہ میں بھی ہندوستانی مسلمانوں کا احتجاج

ہجومی تشدد کے خلاف امریکہ میں بھی ہندوستانی مسلمانوں کا احتجاج

 

ٹیکساس-16 جولائی ( التمش کبیر )  امریکی میں مقیم ہندوستانیوں نے ہندوستان میں گزشتہ چند ماہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے پیش آرہے ہجومی تشدد کے واقعات کے خلاف احتجاج کیا ۔شمالی ٹیکساس میں ہندوستانی مسلم کمیونٹی کے ارکان نے اتوار کے روز مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف حالیہ حملوں کے خلاف احتجاج کیا ۔ڈالاس سٹی کے ڈیلئی پلازا میں تقریبا 200 سے زائد افراد نے اس احتجاج میں حصہ لیا ۔اور  تبریز کے ارکان خاندان کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگاے ۔ہندوستانی امریکی کونسل کے نائب صدر سید علی نے کہا کہ ہندو قوم پرست گروپ ہندوتوا نے گزشتہ پانچ سالوں میں درجنوں مسلمانوں کو تشدّد کا نشانہ بنایا ہے ۔احتجاج میں ہیوسٹن، نیو یارک شہر اور شکاگو کے افراد بھی شامل تھے ۔

Post source : urduleaks news network