August 19, 2019

مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز پوسٹ کرنے والی لڑکی کو قرآن مجید تقسیم کرنے عدالت کا حکم

مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز پوسٹ کرنے والی لڑکی کو قرآن مجید تقسیم کرنے عدالت کا حکم

رانچی -16 جولائی ( اردو لیکس)  رانچی کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ کرنے والی 19 سالہ ریچا بھارتی نامی ایک طالبہ کو قران مجید کے 5 نسخے تقسیم کی سزا سنائی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ریچا بھارتی نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تحریر پوسٹ کی تھی جس پر مقامی مسلمانوں کی تنظیم صدر انجمن کمیٹی نے پولیس اسٹیشن میں ریچا بھارتی کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس پر پولیس نے ریچا بھارتی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا ۔اس معاملہ میں عدالت نے لڑکی کی تنبیہ کرتے ہوئے مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ہدایت دی کہ وہ قران مجید کے پانچ نسخے تقسیم کرے ۔جس میں ایک قرآن مجید کا ایک نسخہ شکاہت کرنے والی تنظیم صدر انجمن کمیٹی کو پیش کرے اور باقی چار نسخے کالج اور اسکول کی لائیبریری میں پیش کرے ۔بتایا گیا ہے کہ ریچا بھارتی نے عدالت کے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے اور کہا کہ آج عدالت انھیں قرآن مجید تقسیم کرنے کی سزا دی ہے مستقبل میں اسلام قبول کرنے کی ہدایت دے گی ۔

Post source : urduleaks news network