August 19, 2019

جامعہ کے استاد لندن کے رایل سوسائٹی آ ف بایولوجی کے فیلو منتخب کیے گئے

جامعہ کے استاد لندن کے رایل سوسائٹی آ ف بایولوجی کے فیلو منتخب کیے گئے

نئی دہلی -17 جولائی ( پریس ریلیز) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار انٹرڈسپلنیری ریسرچ ان بیسک سانئس میں ا سسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر محمد حسن، بر طانیہ کے رایل سوسائٹی آ ف بایو لوجی ایف آر ایس بی، لندن کے لئے منتخب گئے ہیں۔ با یو لوجی سائنس کے ترقی میں جن لوگوں کا خاص کام ہوتا ہے، انہیں اعزاز دینے کے لئے، رایل سوسائٹی آ ف بایا لوجی اپنے فیلو کے طور پر منتخب کرتی ہے۔ اسکے لئے، چنے گئے کارکن کو ایف آر ایس کی فیلوشپ دی جاتی ہے۔

 

کینسر اور نیوروڈجنریٹو جیسے بیماریوں کے تھیرپیوٹک مینیجمنٹ میں استعمال کے لئے ہائی افنٹی سیلکٹو کائنیس انہبیٹر کی ایجاد کے لئے، ڈا کٹر حسن کو ایف آر ایس بی نے اس اعزازسے نوازا ہے۔

 

ایمس سے، 2007 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد، گولڈ میڈلسٹ، ڈا کٹر حسن نے جامعہ ملیہ اسلامیہ جوائن کرکے اپنے ریسرچ کاریہ کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے انسانوں میں پائے جانے والے اینزائم، کائنیس پر قابو پانے کے لئے تحقیق کا موضوع بنایا ہے۔ انکے تحقیقی کام ملک و بیرون ملک کے220 سے زیادہ ریسرچ جرنلز میں شائع ہو چکے ہیں۔ اسکے علاوہ، انکے تحقیقی کاموں کا 3500 سے زیادہ جگہ حوالہ دیا گیا۔

 

کائنیس پر قابو پانے کے لئے ایجاد کی گئی دواؤں میں انکے اہم کام کے لئے، حال ہی میں انہیں فیلو آ ف رایل سوسائٹی آف کیمسٹری کے لئے چنا گیا۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ وہ، ان گنے چنے ہندوستانی سائنسدانوں میں ہیں، جنہیں، بہت کم عمر میں رایل سوسائٹی آ ف کیمسٹری اور رایل سوسائٹی آ ف بایو لوجی کے لئے چنا گیا۔

 

داکٹرحسن نے کہا رایل سوسائٹی آف کمسٹری اور رایل سوسائٹی آف بایولوجی میں بطور فیلو شپ میں شمولیت میرے لئے خوشی اور افتخار کی بات ہے، یہ فیلو شپ بہت بڑا اعزاز ہے، صحیح بات تو یہ ہے کہ میں نے اس کے لئے کافی محنت بھی کی ہے جس صلہ مجھے ملا، میں اپنے معاونین اور خصوصی طور پر اپنے خاندان والوں کے لئے بے حد مشکور ہوں، جنھوں نے ہمیشہ مجھے حوصلہ دیا اور میری ہمت افزائی کی۔ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بھی مشکور ہوں کہ یہاں مجھے بہترین اور پر سکون ماحول ملا جس کے سبب میں کچھ کرنے لائق ہو سکا۔ 

جامعہ برادری اور ڈاکٹر حسن کے ساتھ طویل عرصہ تک کام کر رہے ان کے طلبہ نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے داکٹر حسن کی محنت اور کوششوں کا ثمرہ قرار دیا۔ 

 

سینٹر فار انٹر ڈسپلینری ریسرچ ان بیسک سائنسیزکے سابق سربراہ پروفیسر فیضان احمد نے کہا ڈاکٹر حسن کو ایف آر ایس سی اور ایف آر ایس بی کے لیے منتخب کیے جانے پر میں کافی خوش ہوں، یہ اعزاز صرف ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنھوں نے کیمسٹری اور بایو لوجی کے میدان میں نمایاں کام کیا ہو۔ ڈاکٹر حسن کو اس بڑے اعزاز کے لیے انھیں تہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  

 

Post source : Urduleaks news network