August 19, 2019

جگتیال ضلع میں کار باولی میں گر پڑی

جگتیال ضلع میں کار باولی میں گر پڑی

جگتیال -19 جولائی ( اردو لیکس)  جگتیال ضلع کے سارنگاپور منڈل میں ایک کار زرعی باولی میں گر پڑی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ جمعہ کی شام سارنگاپور منڈل کے گنیش پلی میں اس وقت پیش آیا جب سرسلہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد عادل آباد ضلع کے کڑم سے سرسلہ واپس ہورہے تھے کہ  کار ایک ٹرننگ کے دوران بے قابو ہوکر سڑک کے بازو ایک زرعی باولی میں گر پڑی ۔باولی میں زیادہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے کار میں سوار افراد زخمی ہوگئے ۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تین افراد کے پیر اور دو افراد کے ہاتھ توٹ جانے کی اطلاع ہے

Post source : Urduleaks news network