December 08, 2019

آسراپیشنس کےتحت زائدرقم مستحقین میں فراہم کی جائےگی۔سابقہ صدرنشین بلدیہ آرمنیشاء

آسراپیشنس کےتحت زائدرقم مستحقین میں فراہم کی جائےگی۔سابقہ صدرنشین بلدیہ آرمنیشاء

عادل آباد19-جولائی(اردو لیکس)سابقہ صدرنشین بلدیہ عادلآبادآرمنیشاءرنگینینی نےکہاکہ عوام کےمسائل کی یکسوئی کیلئےتلنگانہ حکومت مختلف اسکیمات کومتعارف کرتےہوئےہرطبقہ کےساتھ انصاف کررہی ہے۔وہ آج مستقرعادل آبادمیں رکن اسمبلی جوگورامناکی رہائش گاہ پرمنعقدہ پریس کانفرنس سےخطاب کررہی تھی۔آرمنیشاءنےکہاکہ چیف منسٹرکےسی آرنےاسمبلی انتخابات میں عوام سےکئےگئےوعدوں کوپوراکررہی ہے۔انہوں نےکہاکہ آسراپیشنس کےتحت مستحقینکیلئےماہانہ1000روپئےسےبڑھاکر2016کردئےگئےاورمعذورینکیلئے1500سےبڑھاکر3016کردئےگئے۔آرمنیشاءرنگینینی نےکہاکہ اسی اسکیم کےتحت ازافی رقم مستحقین میں دئےجائیں گے۔جس کیلئےآج بروزہفتہ اولڈوارڈوں کےحساب سےصبح9بجے وارڈنمبر1؛2؛24؛29؛30؛31؛32؛33؛34؛35؛36؛کےمستحقین عادل آبادکےمارکیٹ یارڈپہنچکرازافی رقم حاصل کرسکتےہیں۔اسیطرح وارڈنمبر3؛5؛6؛7؛8؛9؛10؛21؛22؛23؛25؛26؛27؛28کےمستحقین صبح10بجے کیلئےسنٹرل گارڈن طئےکیاگیاہے۔اوراسی طرح وارڈ16؛17؛18؛19؛20؛8؛اورکےآرکےکالونی؛بالاجی نگر؛کیلاش نگر؛شادنگرکےمستحقین اسٹیڈیم پہنچ کرازافی رقم حاصل کریں۔اور وارڈنمبر4؛11؛12؛13؛14؛15کےمستحقین کیلئےبوقت 12بجےpsگارڈن طئےکیاگیاہے۔اولڈموالاوارڈس کیلئےدوپہرایک بجےجناردھن ریڈی گارڈن میں ازافی رقم تقسیم کی جائےگی۔آرمنیشاءنےبتائی گئی تفصیل اورمقام پر بروقت مستحقین کوشرکت کرتےہوئےرقم حاصل کرنےکی اپیل کی ہے۔انہوں نےمزیدسلسلہ خطاب کوجاری رکھتےہوئےکہاکہ اسمبلی میں پاس کئےگئےبل کےمطابق 75Square yardجگہ پربغیراجازت کےبھی گراؤنڈفلوراورفرسٹ فلور(G+1)کی تعمیرکیجاسکتی ہے۔انہوں نےکہاکہ نئےمیونسپل بل کےذریعہ ریاست کی یکساں ترقی کویقینی بنایاجاسکتاہے۔محترمہ منیشاءنےنئےمیونسپل بلس کومنظوری دئےجانےپرارکان اسمبلی اورکےسی آرکاشکریہ اداکیا۔اس موقع پرٹی آرایس قائدین عبدالقیوم؛بنڈاری ستیش؛محمدعرفان انجنئر؛کستالاپریملا؛ایوب خان؛اشوک؛اجاگری سنجے؛کلالاسرنیواس؛اےسری دیوی اوردیگرموجودتھے۔

Post source : urduleaks news network