September 22, 2019

نیشنل الیکٹرانک فنڈس ٹرانسفرکی سہولت 24 گھنٹے دستیاب: آربی آئی

نیشنل الیکٹرانک فنڈس ٹرانسفرکی سہولت 24 گھنٹے دستیاب: آربی آئی

حیدرآباد 7 اگست (اردولیکس) ریزروبینک آف انڈیا نے نیشنل الیکٹرانک فنڈس ٹرانسفر یا این ای ایف ٹی سہولت صارفین کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تیسرے ماہانہ پالیسی اسٹیٹمنٹ کی اجرائی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آر بی آئی کی گورنر شکتی کانت داس نے کہاکہ آربی آئی نے بنکنگ معاملات میں دھوکہ دہی سے نمٹنے کے لیے ایک سنٹرل پیمنٹس فراڈانفارمیشن رجسٹری سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیاہے۔

Post source : Urduleaks news network