October 24, 2020

نیٹ پر عمل آوری کے لئے قانون سازی

مرکزی وزیر جئے پرکاش نڈا نے واضح کیا کہ نیٹ کو ایک سال کے لئے ہی مستثنیٰ قراردیا گیا ہے۔ انھوں نے دلی میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ سال 18-2017 مین نیٹ پر عمل کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔ نڈا نے یہ بھی بتایا کہ نیٹ سے متعلق آرڈینینس کے لئے صدر جمہوریہ نے منظوری دے دی ہے۔ ندا نے یہ کہا کہ جاریہ سال نیٹ پر عمل آوری کا معاملہ ریاستوں کے اختیار پر ہے۔