September 22, 2019

جیو فائبر سروس کا 5 ستمبر سے آغاز – نیٹ ، ٹی وی اور فون سستے شرحوں میں دینے کا اعلان

جیو فائبر  سروس کا 5 ستمبر سے آغاز – نیٹ ، ٹی وی اور فون سستے شرحوں میں دینے کا اعلان

ممبئی-12 اگست( اردو لیکس)ریلائنس انڈسٹریز  نے جیو فائبر سروس 5 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے چیئرمین مکیش امبانی نے  ریلائنس کے سالانہ ریلائنس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 ستمبر کو جیو کے تین سال مکمل ہورہے ہیں اسی دن جیو فائبر خدمات تجارتی بنیاد پر شروع کی جائیں گی۔ جیو فائبر سروس ملک کے1600 شہروں میں 2 کروڑ گھروں اور 1.5 کروڑ تجارتی مراکز کو فراہم کرنا کا فیصلہ کیا گیا ہے جیو کمپنی نے ایک ہی سیٹ اپ باکس سے ٹی وی، لینڈ فون اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے 

 

بعد ازاں ایشا امبانی اور آکاش امبانی نے جیو فائبر کی خصوصیات کو پیش کیا۔ جیو سیٹ اپ باکس کے ذریعہ دنیا میں کہیں بھی کانفرنس  ویڈیو کالنگ خدمات کو بلا معاوضہ کیا جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ آف تھنگس کو ملک بھر میں وسعت دی جائے گی اور جیو کمرشل انٹرنیٹ آف تھنگس سروسز یکم جنوری 2020 سے دستیاب ہوں گی۔ جیو فائبر کے ذریعے 100ایم بی پی ایس سے ایک جی بی اسپیڈ انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا ۔جیو کی خدمات تمام لوگوں کے لئے سستی قیمتوں پر دی جائیں گی ۔جیو فائبر سروسز کی قیمت  700 روپے سے  10 ہزار تک رہے گی ۔پریمیم جیو فائبر کے صارفین فلم کی ریلیز کے دن اپنے گھر میں فلم دیکھ سکتے ہیں۔ جیو فرسٹ ڈے فرسٹ شو کے نام سے یہ خدمات 2020 کے وسط تک دستیاب کی جائیں گی۔جیو فائبر ہندوستان میں کسی بھی ٹیلی کام آپریٹر کو گھر سے مفت وائس کال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ مفت خدمات زندگی بھر چلتی رہے گی ۔

Post source : urduleaks news network