September 23, 2019

تلنگانہ میں سوچھ سروکشان گرامین پروگرام

تلنگانہ میں سوچھ سروکشان گرامین پروگرام
Photo Credit To file

نئی دہلی 14 اگست (اردولیکس) مرکز نے آج ملک کا سب سے بڑا حفظان صحت سروے پروگرام سواچھ سروکشان گرامین 2019 شروع کیا ہے۔ اس سروے کا مقصد شدت کے ساتھ مہم چلاتے ہوئے مختلف اضلاع اور ریاستوں میں حفظان صحت کی صورتحال کو بہتربنانے کے لیے دیہی افراد کو راغب کرنا ہے۔ 45روزہ طویل یہ سروے 18ہزار مواضعات اور 698اضلاع میں کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ تقریباً 87ہزار عوامی مقامات پربھی سوچھتا سرگرمیوں کا منصوبہ بنایاگیاہے جہاں کمیونٹی میٹنگس کاانعقاد عمل میں آئے گا۔ عوام موبائیل اپلیکیشن کے ذریعہ راست طورپر اپنا رد عمل دے سکتے ہیں۔

Post source : Urduleaks news network