September 23, 2019

ہجڑوں کا حلیہ بنا کرچوری کرنے والے تین نوجوان گرفتار

ہجڑوں کا حلیہ بنا کرچوری کرنے والے تین نوجوان گرفتار
Photo Credit To imagine

حیدرآباد 15 اگست (اردولیکس) ہجڑوں کا حلیہ بناکرچوری کی وارداتیں انجام دینے والی تین رکنی ٹولی کوحیدرآباد کی ملکاجگیری پولیس نے گرفتارکرلیا۔ یادیا، بابیا اورانجیا کا تعلق بوڑاوپل سے ہے۔ وہ تینوں خواتین کا لباس زیب تن کرکے خود کو ہجڑے ظاہرکررہے تھے۔ وہ تینوں چند دن قبل حیدرآباد کے کشائی گوڑہ کے ایک مکان میں داخل ہوئے اورمکان میں موجود خاتون کی توجہہ ہٹاکروہاں سے 50 ہزارروپئے کا سرقہ کرکے فرارہوگئے تھے۔ پولیس نے انھیں گرفتارکرلیا توپتہ چلا کہ وہ پہلے بھی چوری کی وارداتوں میں ملوث رہ چکے ہیں اوراس با ت کا بھی خلاصہ ہوا کہ وہ دراصل زنخے نہیں مرد ہیں۔

Post source : Urduleaks news network