September 22, 2019

عثمانیہ یونیورسٹی ویمنس ہاسٹل کے باتھ روم میں نوجوان گھس گیا

عثمانیہ یونیورسٹی ویمنس ہاسٹل کے باتھ روم میں نوجوان گھس گیا

حیدرآباد-15 اگست( اردو لیکس) عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں واقع انجینئرنگ کالج ویمنس ہاسٹل کے باتھ روم میں گھس کر ایک نوجوان نے طالبہ کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی۔عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق  ایک شخص جمعرات کی صبح تین بجے کے قریب انجینئرنگ کالج خواتین ہاسٹل میں واقع باتھ روم میں دیوار پھاند کر داخل ہوگیا اس وقت  وہاں ایک طالبہ موجود تھی۔ اجنبی نے اس کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی اسکے ہاتھ میں خنجر بھی تھا۔ طالبہ کی چیخ پکار پر ساتھی طلبا وہاں پہنچے جس کے ساتھ ہی اجنبی وہاں سے فرار ہوگیا۔

Post source : urduleaks news network