September 22, 2019

بریکنگ نیوز۔تلنگانہ میں آج سےآروگیہ شری خدمات بند،کارپوریٹ ہاسپٹلس کا فیصلہ

بریکنگ نیوز۔تلنگانہ میں آج سےآروگیہ شری خدمات بند،کارپوریٹ ہاسپٹلس کا فیصلہ

حیدرآباد 16 اگست (اردولیکس) تلنگانہ کے کارپوریٹ ہاسپٹلس میں آج سے آروگیہ شری خدمات بند کردی گئی ہے۔ 242 ہاسپٹلس نے یہ سرویس بند کردی ہے۔ ہاسپٹلس کے انتظامیہ نے حکومت کی جانب سے بقایہ جات کی عدم ادائیگی کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ حکومت سے نمائندگی کے باوجود رقم کی عدم اجرائی کے سبب انھوں نے آروگیہ شری خدمات روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ وزیرصحت سے آروگیہ شری ہاسٹلس کے انتظامیہ ملاقات کرنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ چند دن قبل ہی خانگی ہاسپٹلس کےانتظامیہ نے آروگیہ شری خدمات روک دینے کا انتباہ دیا تھا۔

Post source : Urduleaks news network