September 23, 2019

تین طلاق کے نئے قانون کے تحت کیرالا میں پہلی گرفتاری!

تین طلاق کے نئے قانون کے تحت کیرالا میں پہلی گرفتاری!
Photo Credit To Social media

کوزی کوڈ-17 اگست( اردو لیکس)کیرالا میں ایک شخص کو پولیس نے اپنی بیوی کو تین طلاق دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ سے تین طلاق بل کی منظوری کے بعد گرفتار کیا گیا یہ پہلا شخص ہے۔کوزیکوڈ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو مسلم خواتین (شادی حقوق کے تحفظ) بل -2010 کے مطابق گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ نئے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ملک کا یہ پہلا شخص ہے۔ ملزم فی الحال ضمانت پر ہے۔
شادی کے بعد ، حسام نامی شخص اپنی بیوی کو خلیجی ملک لے گیا۔ جہاں وہ ملازمت کرتا ہے اس کے  بعد  بیوی کو اذیتیں دینا شروع کردیا۔ یکم اگست کو حسام  اپنی بیوی کے ساتھ وطن واپس  ہو گیا اور اسی روز اس نے تین طلاق دے دی۔ اور اس نے دوسری عورت سے شادی کرلی ہے۔ 

Post source : urduleaks news network