September 22, 2019

حیدرآباد میں نقلی رپورٹرس کی ٹولی گرفتار

حیدرآباد میں نقلی رپورٹرس کی ٹولی گرفتار

حیدرآباد 17 اگست ( اردو لیکس)حیدرآباد کی پولیس نے نقلی رپورٹرس کی 5 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ ٹولی کے ارکان اسپا سینٹرس کے مالکین کو ڈرا دھمکا کر بلیک میل کرتے ہوئےجبری طور پر رقم وصول کر رہے تھے۔باوثوق ذرائع کی اطلاع پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ انکے پاس سے 50 ہزار روپے اور ایک پریس کا نقلی کارڈ ضبط کرلیا گیا۔ملزمین کے نام سریندر، کرن کمار، رگھو ناتھ چاری، کرشنا اور روی بتایے گیے  ہیں۔ گرفتاری کی کاروائی ٹاسک فورس نے کی اور ملزموں کو سنجیوا ریڈی نگر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Post source : urduleaks news network