September 23, 2019

خانہ پورکی ہونہار طالبہ روبینہ تبسم کی تہنیتی تقریب

خانہ پورکی ہونہار طالبہ روبینہ تبسم کی تہنیتی تقریب

خانہ پور17 اگست (اردولیکس) ریاست تلنگانہ ضلع نرمل خانہ پور سے تعلق رکھنے والی ذہین طالبہ روبینہ تبسم بنت محمد تراب الدین کو کرشنا وینی ٹیلنٹ انگلش اسکول خانہ پورکے انتظامیہ نے نیٹ میں بہتر مظاہرہ پر تہنیت یش کی۔ طالبہ نے نیٹ کے امتحان میں شاندارمظاہر کرتے ہوئے ایم بی بی ایس میں فری سیٹ حاصل کی اورایان میڈیکل کالج میں داخلہ لیا۔ وہ ابتداء سے ہی کافی ذہین ہیں اورانھوں نے شروعات سے ہی تعلیم کے میدان میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھاتے ہوئے صد فیصد نشانات حاصل کئے ہیں۔ اس موقع پراسکول کے ہیڈ ماسٹر راجندر، ڈایرکٹرسرینواس اور دیگرنےطالبہ کو مبارکباد دی اوربکثرت شال پوشی و گلپوشی کی گئی۔

Post source : Urduleaks news network