September 23, 2019

شادی کی تقریب میں خودکش حملہ – 63 باراتی ہلاک

شادی کی تقریب میں خودکش حملہ – 63 باراتی ہلاک
Photo Credit To Social media

نئی دہلی-18 اگست ( اردو لیکس) شادی کی تقریب میں خودکش بم دھماکہ سے 63 باراتی ہلاک ہوگئے ۔یہ افسوسناک واقعہ  گزشتہ رات دیر گئے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع دبئی سٹی فنکشن ہال میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں 63 افراد ہلاک اور 182 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کا قریبی ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے۔ شادی کی تقریب میں تقریبا 1200 افراد شریک تھے۔ فنکشن ہال میں جگہ جگہ نعشیں اور انسانی اعضاء بکھرے پڑے تھے وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ شادی کی ایک تقریب میں پیش آیا۔ صدر اشرف غنی کے ترجمان سعید صدیقی نے ٹویٹر پر شبہ کیا کہ یہ خود کش حملہ ہوسکتا ہے۔ تاہم ، کسی دہشت گرد تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ 

Post source : Urduleaks news network