September 22, 2019

جگتیال میں رشتہ کو تار تار کرنے والا انتہائی شرمناک واقعہ

جگتیال میں رشتہ کو تار تار کرنے والا انتہائی شرمناک واقعہ

جگتیال -18 اگست ( اردو لیکس) تلنگانہ میں رشتہ کو تار تار کرنے والا انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک 65 سالہ بوڑھے نے رشتہ کی پوتری کا جنسی استحصال کرتے ہوئے اسے حاملہ کردیا ۔یہ گھناونا واقعہ جگتیال ٹاون کے پرانی پیٹ علاقہ میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق پرانی پیٹ میں رہنے والی 15 سالہ لڑکی ریسڈینشیل اسکول میں زیر تعلیم ہے گزشتہ مئی میں گرمائی تعطیلات کے پیش نظر وہ تقریبا دو مہینے تک گھر میں تھی لڑکی کے مکان کے پڑوس میں اس کا رشتہ کا دادا بھی مقیم ہے جس کی شناخت 65 سالہ برہمییا کی حیثیت سے ہوئی ہے اور وہ ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر بتایا گیا ۔گرمائی تعطیلات کے دوران برہمییا نے لڑکی کو بہلا پھسلا کر عصمت ریزی کی تھی بعد ازاں یہ سلسلہ جاری رہا ۔اسکول کھل جانے کے بعد لڑکی ہاسٹل چلی گئی ۔دو دن قبل لڑکی کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر ریسڈینشیل اسکول کے انتظامیہ نے اسے گھر بھیج دیا ۔گھر والوں نے جب لڑکی کو ہاسپٹل سے رجوع کیا تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ لڑکی چار ماہ کی حاملہ ہے گھر والوں کے ڈرانے پر لڑکی نے اپنے رشتہ کے دادا کی حرکت سے واقف کروایا ۔لڑکی کے گھر والوں نے برہمییا کو طلب کرتے ہوئے اس واقعہ کی حقیقت جاننی چاہی لیکن وہ اپنی غلطی پر نادم ہونے کے بجائے الٹا گھر والوں پر ہی برہم ہوگیا ۔مقامی میڈیا متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچ کر اس کا بیان لیا ہے سمجھا جاتا ہے کہ اس معاملے پر پولیس میں رپورٹ درج کروائی جائے گی ۔

Post source : Urduleaks news network