September 22, 2019

جگتیال میں مقابلہ اذان کے پوسٹر کی رسم اجرائی

جگتیال میں مقابلہ اذان  کے پوسٹر کی رسم اجرائی

جگتیال -18 اگست ( پریس ریلیز) مسیحا فاونڈیشن جگتیال کی جانب سے 25 اگست کو ” اذان مقابلوں ” کا اہتمام کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں  مسیحا چیرمین فاونڈیشن مسیح الدین افسر انجینیر نے آج بعد نماز ظہر  جامعہ مسجد جگتیال میں جناب محمد ریاض خان صدر جامع مسجد  و نایب صدر مسلمانان جگتیال اور مصلیان مسجد کی موجودگی میں اذان مقابلوں کے پوسٹر کو جاری کیا ۔ اس موقع پر فاونڈیشن کے چیئرمین جناب مسیح الدین افسر نے بتایا کہ  اذان مقابلے  25 اگست  اتوار کو مسجد پرانی پیٹ میں  10بجے دن منعقد کئے جائیں گے اور جلسہ  روبی فنکشن ہال بوقت دوپہر 2:30 بجے منعقد ہوگا ۔مسیح الدین افسر انجینیر نے کہا کے اللہ رب العزت سریلی آواز اور خوش لحانی میں اذان سننا پسند کرتے ہیں اس سلسلے میں مسلمانوں میں شعور بیدار کرنے کے کے وہ ان مقابلوں کا اہتمام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کے مقابلے3 زمروں میں مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔جن میں10تا 15 سال عمر.،16 تا20سال عمر.,اور 21تا 40 سال عمر کے موزننین کے درمیان رکھے گئے ہیں کامیاب اول دوم امیدواروں کوسند اور ترغیبی انعامات دیے جائیں گے۔قاضی ( ججس ) کے فرائض جناب عمر عابدین قاسمی ندوی نائب ناظم المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد، حافظ قاری رحمت اللہ، امام مسجدمدینہ بنجارہ ہلز اور قاری عبدالرحیم کریم نگر انجام دیں گے ۔مرد خواتین سے اس جلسہ میں شرکت کی اپیل ہے۔

Post source : Press release