September 23, 2019

شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں لگی آگ۔ جگتیال میں حادثہ

شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں لگی آگ۔ جگتیال میں حادثہ

جگتیال 18 اگست (اردولیکس) جگتیال کے عثمان پورہ میں واقع ایک مکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ جمیل خان نامی شخص کے مکان میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کی وجہ سے مکان میں رکھا سامان اور فرج جلکر خاکستر ہوگیے۔ ایک لاکھ روپیے مالیتی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔انکے رشتے داروں اور دوستوں نے آگ بجھانے کے کام میں مدد کی۔

Post source : urduleaks news network