December 08, 2019

عادل آباد میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی دو روزہ علاقائی کانفرنس

عادل آباد -18 اگست ( اردو لیکس) عادل آباد میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے دو روزہ علاقائي کانفرنس منعقد ہوئی ۔17 اور 18 اگست کو عادل آباد کے ایس بی آئی میں منعقدہ اس کانفرنس میں مختلف برانچس کے مینجیرس اور اعلی عہدیداروں نے شرکت کی ۔اس کانفرنس میں پبلک سیکٹر بینکوں کو درپیش چیلنجز، بینکوں کی خدمات، مختلف زمروں کے قرضہ جات کی اجرائی، بینکوں کی کارکردگی، ٹیکنالوجی کے استعمال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈپٹی جنرل مینیجر دیباشش مشرا اور ریجنل منیجر سریدھر باپو جی کی موجودگی میں بینک کے اعلی عہدیداروں نے اپنی رائے تجاویز اور تجربات پیش کئے ۔اس کانفرنس میں بینکوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، کسانوں ،چھوٹے صنعتوں کے لئے قرض کی اجرائی کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Post source : urduleaks news network