September 22, 2019

تعلیم سےہی انسان ترقی کی سمت بڑھ سکتاہے – انابھاؤساٹھےکی99ویں یوم پیدائش تقریب سےرکن اسمبلی جوگورامناکاخطاب

تعلیم سےہی انسان ترقی کی سمت بڑھ سکتاہے – انابھاؤساٹھےکی99ویں یوم پیدائش تقریب سےرکن اسمبلی جوگورامناکاخطاب

عادل آباد18-اگست(اردو لیکس)رکن اسمبلی عادل آبادمسٹرجوگورامنانےکہاکہ تعلیم سےہی انسان ترقی کی سمت بڑھ سکتاہے۔تعلیم حاصل کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔وہ آج بھگت سنگھ نگرعادل آبادمیں انابھاؤساٹھےکی99ویں یوم پیدائش تقریب سےخطاب کررہےتھے۔جوگورامنانےانابھاؤساٹھےکی خدمات اورانکی زندگی کےمختصرحالات سےسامعین کوواقف کروایااورکہاکہ انابھاؤکےدورمیں کئی ایک مسائل ہونےکہ باوجودانہوں نےتعلیم حاصل کرتےہوئےہندوستان ہی نہیں بلکہ دیگرممالک میں نام کمایا۔انہوں نےکہاکہ نئی نسلوں کوچاہیئےکہ وہ انابھاؤساٹھےاورباباصاحب امبیڈکرجیسی شخصیات کی تاریخ کوپڑھیں اوراپنےمستقبل کوتعلیم کےذریعہ روشن کریں۔جنہوں نےتعلیم حاصل نہیں کی وہ ابتک ٹھیلابنڈی؛چھوٹےموٹےکاروبارمیں ہی لگےہوئےہیں انہوں نےابتک ترقی نہیں کی۔رکن اسمبلی نےمزیدخطاب میں کہاکہ تلنگانہ حکومت غربت کےخاتمہ کیلئےاورغریب بچوں کوعصری تعلیم سےآراستہ کرنےکیلئےانگلش میڈیم اقامتی اسکولس کوقائم کیاگیا۔اورہرطبقہ کےلوگوں کوآگےبڑھانےاورغربت کےخاتمہ کیلئےتلنگانہ حکومت نےمختلف فلاحی اسکیمات کومتعارف کروایا۔قبل اس کےرکن اسمبلی و ٹی آرایس قائدین کی گلپوشی کی گئی۔اورانابھاؤساٹھےکی تصویرپرپھول کاہارڈاکرخراج پیش کیاگیا۔اس موقع پرٹی آرایس قائدین یونس اکبانی نےبھی خطاب کیا۔انہوں نےبھی عصری علوم حاصل کرےپرزوردیا۔اس موقع پرٹی آرایس قائدین یونس اکبانی؛محمدعبدالقیوم؛کیتالاپریملا؛انابھاؤساٹھےاتسؤسمیتی ذمہ داران دتوواگمارے؛نامدیو؛دیاننددرشن؛گورکھناتھ؛سرپنچ راماراؤ؛اوردیگرموجودتھے۔

Post source : Urduleaks news network