September 23, 2019

نکاح پڑھانے کے لئے جانے والے قاضی صاحب سڑک حادثے میں جاں بحق – تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ

نکاح پڑھانے کے لئے جانے والے قاضی صاحب سڑک حادثے میں جاں بحق – تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ
Photo Credit To Urduleaks

پداپلی-18 اگست( اردو لیکس)نکاح پڑھانے کے لئے جانے والے ایک قاضی صاحب سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں پیش آیا ۔پداپلی کے قاضی عارف الدین عرف اکبر صاحب سڑک حادثے میں جاںبحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق قاضی صاحب اپبے بیٹے کے ساتھ نکاح پڑھانے کے لئے سلطان آباد جارہے تھے کہ درمیان میں واقع نہر کے قریب مخالف سمت سے نیز رفتار ایکٹیوا نے قاضی صاحب کی گاڑی کو ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں سے قاضی صاحب شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی روح پرواز ہوگئی ۔حادثہ میں قاضی صاحب کے فرزند زخمی ہیں  انہیں سلطان آباد سرکاری دواخانہ منتقل کیا  انھیں چند زخم آئے ۔ اور وہ محفوظ ہے۔اور قاضی صاحب کے انتقال کی خبر سے شہر میں غم کا ماحول چھایا ہوا ہے۔

 

Post source : urduleaks news network