September 23, 2019

حیدرآباد میں امیزون کا دنیا کا سب سے بڑا کیمپس

حیدرآباد میں امیزون کا دنیا کا سب سے بڑا کیمپس
Photo Credit To Twitter

حیدرآباد-21 اگست( اردو لیکس)تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں امیزون کے کیمپس کا افتتاح  وزیر داخلہ محمود علی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس تقریب میں امیزون انڈیا کے سینئر نائب صدر و کنٹری منیجر امیت اگروال، آئی ٹی کے پرنسپل سکریٹری جیش رنجن نے شرکت کی۔ حیدرآباد کے نانک رام گوڑہ میں 10 ایکڑ پر امیزون نے دنیا کا سب سے بڑا کیمپس  تعمیر کیا ہے جس کا سنگ بنیاد31 مارچ ، 2016 کو ، اس وقت کے وزیر صنعت ، کے ٹی آر نے رکھا تھا کیمپس 15 لاکھ مربع فٹ 15 منزلوں پر پھیلا ہوا ہے۔ کمپنی میں فی الحال 7،000 سے زاید ملازمین کام کررہے ہیں۔ اگلے مہینے کے آخر تک ، ملازمین کی تعداد 10  ہزار تک پہنچ جائے گی۔ 

Post source : urduleaks news network