September 22, 2019

اُردو یونیورسٹی میں ریفریشر کورس کا افتتاح۔ پروفیسر وی ایس پرساد کی مخاطبت

حیدرآباد، 23 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، یو جی سی – مرکز فروغ انسانی وسائل (ایچ آر ڈی سی ) کے زیر اہتمام دو ہفتے طویل ریفریشر کورس کا کل افتتاح ہوا۔ یہ کورس 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔کورس میں آندھرا پردیش، آسام، تلنگانہ، مہاراشٹرا اور کرناٹک کے مختلف ڈگری کالجوں/ یونیورسٹیوں سے سیاسیات و نظم و نسق عامہ کے 40 اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔ پروفیسر وی ایس پرساد، سابق ڈائرکٹر NAAC و سابق وائس چانسلر ڈاکٹر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ، حیدرآباد نے سیاسیات و نظم و نسق عامہ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سماجی علوم کی آج بھی اہمیت برقرار ہے‘ سیاسیات و نظم و نسق عامہ کے مختلف نظریات پر اظہارخیال کیا۔ پروفیسر ایس ایم رحمت، اللہ، ڈین اسکول آف سوشل سائنس و سابق وائس چانسلر ایس کے یونیورسٹی، اننت پور، آندھرا پردیش کے اپنے تجربات کی روشنی میں خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے آپ کو مکتبِ پرساد کا پیروکار قرار دیا۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد، اسسٹنٹ ڈائرکٹر مرکز نے اپنی کتاب ”انتظام مفکرین“ مہمان خصوصی کو پیش کی اورکتاب کا تعارف کروایا۔ ڈاکٹر تحسین بلگرامی، ڈپٹی ڈائرکٹر آف ایچ آر ڈی سی نے خیر مقدم کیا۔ محترمہ شبانہ فرحین، اسسٹنٹ پروفیسر نے شکریہ ادا کیا۔

م

Post source : press note