October 24, 2020

تلنگانہ جامع سروے لمکابک آف ریکارڈس میں شامل

تلنگانہ حکومت کی جانب سے کروائے گئے جامع سروے کو لمکابک آف ریکارڈس  میں شامل کیا ہے۔ لمکا بک آف ریکارڈس کے ایڈیٹر وجے گھوش نے تلنگانہ حکومت کو سرٹیفکیٹ روانہ کیا۔ جس میں جامع سروے سے متعلق پالیسی اور دیگر تفصیلات کو بھی شامل کیا گیاہے۔بتایا گیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی ریاست میں اس طرح ایک دن میں جامع سروے نہیں کروایا گیا جبکہ تلنگانہ میں ایک ہی دن میں ریاست بھر میں 4لاکھ ملازمین نے ایک کروڑ9لاکھ خاندانوں کی تفصیلات حاصل کیں۔ صبح7بجے سے شام 8بجے تک جامع سروے کروایا گیاتھا