انٹر نیشنل

ماہ رمضان میں حرمین ریلوے سے آٹھ لاکھ افراد نے سفر کیا

ریاض ۔ کے این واصف

حرمین ٹرین جدہ ایرپورٹ ۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان چلتی ہے۔ یہ ٹرین مقامی اور عمرہ زائرین کے لئے بے حد سہولت بخش اور آرام دہ اور اس کی تیز رفتاری کی وجہ سے وقت بھی بچتا ہے۔ ماہ رمضان مین اس سے زائرین نے خوب فائدہ اٹھایا۔

سعودی ریلوے (سار) انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران حرمین ایکسپریس ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں 265 فیصد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ مجموعی طورپر 8لاکھ 18 ہزار سے زیادہ افراد نے سفر کیا۔ اخبار 24 کے مطابق حرمین ایکسپریس ٹرین نے کہا ہے کہ ٹرینیں 97 فیصد تک مقررہ وقت پر روانہ ہوئیں اور وقت پرپہنچیں۔

سار کا کہنا ہے کہ 25 ہزار سے زیادہ ٹرینیں چلائی گئیں جن یومیہ تناسب 115 رہا۔ ریلوے انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران حرمین ایکسپریس ٹرین سے سفر کی گنجائش بڑھا دی گئی تھی۔

ٹرینوں کی تعداد میں یومیہ کی بنیاد پر تدریجی اضافہ کیا گیا تھا۔ یومیہ سو ٹرینیں چلائی جارہی تھی جن کی تعداد بڑھا کر 115 کردی گئی تھی۔ ٹرینوں کے پانچوں سٹیشنوں کے درمیان ٹرینوں میں نشستوں کی گنجائش 10 لاکھ سے زیادہ کردی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button